لیبیا میں امریکی فوج کا ڈرون طیارہ لاپتہ ہوگیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی فضائوں میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق افریقا میں امریکی کمان (افریکوم) نے بتایا کہ ڈرون طیارہ جمعرات کے روز طرابلس کے زون میں محو پرواز تھا کہ اس دوران ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔

افریکوم کے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیارے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں اور لیبیا میں دہشت گردی کا راستہ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا آپریشن حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ کاری سے عمل میں آتا ہے۔

امریکی فوج کی افریقی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا اسلحہ سے لیس ایک ڈرون طیارہ 21 نومبر کو لیبیا کے شہر طرابلس میں لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 48 گھنٹوں کے بعد بھی اس ڈرون کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں