شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ + ٹوکیو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شمالی کوریا نے دو نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جمعہ کو جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائیل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

جاپانی وزیر دفاع تارو کونو نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے جاپان کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی سہ پہر پانچ بجے فائر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ممکنہ طور پر جاپان کے استثنائی معاشی زون سے باہر گرے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں