آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا مصحف ایئر بیس کا دورہ کیا، ایف 16 طیارے میں پرواز کی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصحف ایئر بیس پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کیا۔ مصحف ایئر بیس کے پاس ماضی میں جنگی محاذ پر بہت سے اہم کارنامے سرانجام دینے کا ریکارڈ موجود ہے۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھری جبکہ ایئر چیف دوسرے ایف 16 میں سوار ہوئے۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان کے طیاروں نے دو بدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے اسکواڈ رن کے فائٹر پائلٹس سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انوہں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے قوم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی شاندار قیادت پر ایئر چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جبکہ چیف آف ایئر اسٹاف نے مصحف ایئر بیس کا دورہ کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تربیتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں