ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سسٹم شروع کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/آئی این پی) ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سسٹم شروع کر دیا، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے سمیت پاکستان کے 4 صوبوں میں ایرانی قونصل خانوں سے پاکستانی شہریوں کو ای ویزا جاری کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا مقصد ایران کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات میں اضافہ کرنے سمیت سیاحتی صنعت بالخصوص تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری شعبے میں سرگرم کارکنوں کیلئے سفری سہولیات میں مزید آسانی اور تیزی لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں