شمالی کوریا کا سوہائی سیٹیلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے انتہائی اہم تجربہ

‏پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سوہائی سیٹیلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ایک انتہائی اہم تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وہی لانچنگ اسٹیشن ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ شمالی کوریا حکومت اسے بند کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔

شمالی کوریا حکومت نے اس تجربے کا کامیاب قرار دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس قسم کا ٹیسٹ تھا۔

ماہرین کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے اس مرتبہ میزائل کے بجائے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے تجربات کی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں