بلوچستان: کالعدم تنظیم داعش کا مستونگ میں انٹیلی جنس افسر کو زخمی کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (ش ح ط) کالعدم تنظیم داعش کا بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے کانک میں حساس ادارے کے ایک انٹیلی جنس افسر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے شمال مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے کانک میں فائرنگ کرکےخفیہ ادارے کے ایک “انٹیلی جنس افسر” کو شدید زخمی کردیا ہے۔

https://twitter.com/JihadMonitor/status/1203700948826091520?s=08

دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق کانک کا رہائشی فیاض احمد رخشانی اپنی موٹر سائیکل پر کہیں جارہا تھا جب وہ کانک کے علاقے کلی محراب کے قریب پہنچا تو پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد زخمی فیاض سے اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اسکی موٹرسائیکل کو وہیں چھوڑ دیا۔

زخمی نوجوان کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس نے واقع کی مزید تفصیلات سے آگا نہیں کیا اور ابتدائی طور پر اسے راہزنی کا واقع قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں