امریکی جیل سے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی رہا، تہران پہنچ گئے

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان گزشتہ روز تہران پہنچ گئے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی “تربیت مدرس” یورنیورسٹی کے پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی جو 15 مہینے کیلئے امریکہ میں غیرقانونی طور قید میں تھے، کو رہا کردیا گیا۔ ڈاکٹر سلیمانی گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ ایک خصوصی طیارے میں تہران پہنچ گئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنسدان مسعود سلیمانی کو رہا کردیا ہے جبکہ تہران نے چینی نژاد امریکی کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا جب اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی موجود ہے۔

تہران نے امریکا سے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کا اعلان کیا جس کے فورا بعد واشنگٹن کی جانب سے چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کی وطن واپسی کا اعلان کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’خوشی ہے کہ پروفیسر مسعود سلیمانی اور زیو وانگ کچھ دیر میں اپنے خاندانوں کے ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں