ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گرد اقبال کھیارہ کو پناہ دینے کے الزام میں 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مقامی سربراہ اقبال کھیارہ کو پناہ و خوراک فراہم کرنے کے الزام میں پانچ مقامی سہولت کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پروآ، تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ کلاچی کو دہشتگردی، قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کھیارہ گروپ کے سربراہ اقبال کھیارہ کو پناہ و خوراک فراہم کرنے والے 5 سہولت کاروں سلیمان بلوچ سکنہ پروآ، عبدالغفار سیال سکنہ رمک، اسلم سکنہ نزد ملانہ، آصف سکنہ روڑی اور اختر منیر سکنہ لونی کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں