داعش کمانڈر سے شادی اور فنڈ دینے کا الزام، برطانوی ملکہ حسن گرفتار

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی سابق ملکہ حسن اور کم عمر دو شیزہ امانی نور پر عالمی دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کے ایک کمانڈر کے ساتھ انٹرنیٹ پر شادی رچانے اور تنظیم کو 35 پائونڈ کی رقم عطیہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امانی نور لیور پول کے سابق کھلاڑی شی اوگو کی گرل فریںڈ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ نور کو کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی اعانت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے انٹرنیٹ پر ایک تقریب میں داعش کے ایک جنگجوسے شادی کی تھی اور اسے ایک دہشت گرد گروہ کو 35 پاؤنڈ کی رقم فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

دہشت گرد تنظیم’داعش’ کے ایک سرکردہ حکیم نامی کمانڈر نے امانی نور کو اس کی 20 ویں سالگرہ پرمبارک باد کا پیغام بھیجا۔ یہ پیغام دونوں کےدرمیان تعلقات کےقیام کا ذریعہ بن گیا۔ حال ہی میں جب پولیس نے لندن میں امانی کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے ہوائی جہاز کی ایک ٹکٹ بھی برآمد ہوئی۔ امانی ترکی کے راستے شام جانے کی خواہاں تھی۔

اس کے فلیٹ سے پولیس کو کچھ مکتوبات بھی ملےہیں۔ اس کے کریم سینٹ نامی شخص اور ویکٹوریا ویبسٹ نامی ایک خاتون کے ساتھ بھی روابط پائے گئے ہیں۔ اس پر دہشت گردی کے تین الزامات عاید کیےگئے ہیں۔

https://twitter.com/EnglishDaily/status/1205218382263525376?s=08

عدالت میں بیان دیتے ہوئے امانی نورنے 35 آسٹریلوی پائونڈ داعش یا دہشت گردی کی مدد کے لیے نہیں اس نےشام میں بچوں اور خواتین کی خوراک خریدنے کے لیے یہ رقم ارسال کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں