کراچی ٹیسٹ: پاکستانی بلے بازوں نے تاریخ رقم کر دی، 4 کھلاڑی سنچری میکر

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بلے بازوں نے تاریخ رقم کر دی۔ شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم کی شاندار سنچریاں،

سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی۔

https://twitter.com/ThePCBofficials/status/1208655080494436352?s=08

پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم نے 2 وکٹ پر 395 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، بابر اعظم اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔ کپتان فارم میں دکھائی دیئے، 141 بالز پر سنچری مکمل کی جبکہ بابر اعظم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کے 493کے مجموعی سکورز میں 53 رنز کا اضافہ کیا۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے، گزشتہ روز عابد علی اور شان مسعود نے شاندار شراکت داری کے دوران سنچریاں داغیں، عابد علی نے سری لنکن باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے 174 جبکہ شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ 22 سال کے عرصے کے بعد پاکستان کے کسی اوپنرز نے اتنی بڑی پارٹنر شپ بنائی، اس سے قبل 1997 میں سابق اوپنر اعجاز احمد اور عامر سہیل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 298 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں