قاسم سلمیانی کی شہادت: ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

تہران (ڈیلی اردو) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران نے 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

3 جنوری کو ایران کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب امریکی صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ فائر کیے گئے جس میں قاسم سلیمانی شہید ہوگئے تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے اور اب ایران نے جنرل سلیمانی کی تدفین سے قبل ہی 2015 کی ایٹمی ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران یورینیم افزودگی کے لیے حدود اور ذخیرے کی مقدار کی پاسداری نہیں کرے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے ایٹمی ڈیل سے دستبرداری کے لیے صدر روحانی کی انتظامیہ کا حوالہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں