آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آزاد کشمیر کے علاقے سرگن ویلی میں برف تلے دبی مزید گیارہ لاشیں نکال لی گئیں ہیں، جس کے بعد ملک برفباری سے ہونے والی اموات کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں 20 ،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 4 افراد لقمہ اجل بنے۔

برف باری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہے، سخت موسمی حالات کے باعث متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں اشیائے ضرورت تقسیم کیا جارہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق برفباری سے 90 افراد زخمی ہوئے۔ 213 گھروں کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا، تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں ٹیمیں موجود ہیں۔ دو ہزار ٹینٹس، 1200 کمبل اور دیگر اشیاء پہنچا دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں