اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی رکنیت کیلئے ختم نبوتؐ حلف نامہ لازمی قرار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ممبران کیلئے ختم نبوتؐ حلف نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔

ہتفتے کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد بار کے مسلمان ممبران 31 جنوری تک ختم نبوت حلف نامہ جمع کرائیں۔ ختم نبوتؐ کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والے وکیل کی ممبر شپ کینسل تصور ہو گی۔

اسلام آباد بار کے جنرل سیکرٹری مرزا نبیل طاہر کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے مسلمان ممبران کیلئے ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں اپنا مذہب لکھنا لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر شپ کے خواہشمند غیر مسلم وکلا پر حلف نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن محمد ظفر کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھ دسمبر 2019 کے اسلام آباد بار کے جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے پر عمل ہو گا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ترمیمی رولز 2019 پر عمل درآمد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں