غیر قانونی اثاثہ جات کیس: لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گزشتہ سال 5 جولائی کو نیب لاہور نے حراست میں لیا تھا، فواد حسن فواد کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

گرفتاری سے قبل فواد حسن فواد کو نیب میں پیش ہونے کے لیے 11 مرتبہ طلب کیا گیا تھا لیکن وہ صرف 4 مرتبہ ہی پیشی پر حاضر ہوئے۔

فواد حسن فواد سے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس سے متعلق سوالات کیے گئے تھے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں