پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل 290 کلومیٹر زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے غزنوی میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔

غزنوی بیلسٹک میزائل تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں