چین میں کرونا وائرس نمونیا کے 571 مریضوں کی تصدیق، 17 ہلاک

بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چین میں کرونا وائرس نمونیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 571 ہوگئی ہے، جبکہ چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ بدھ تک نوول کرونا وائرس سے ملک کے 25 صوبائی سطح کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی )کے مطابق مجموعی طور پر 393 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ نمونیا کی وجہ سے 17 اموات چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔ جبکہ بیماری کی وجہ سے مرنے والے افراد کی عمریں 48 اور 89 برس کے درمیان ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ مرنے والے زیادہ تر افراد کو اس سے قبل سروسیس (جگر کی ایک بیماری)، ذیابیطس، بلند فشار خون یا دل کی بیماریاں لاحق تھیں۔

اب تک ہانگ کانگ ،مکاؤ، تائیوان میں الگ الگ ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا میں بھی بالترتیب ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے بلکہ تھائی لینڈ تین ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 5,897 قریبی رابطوں کا پتہ چلاہے جن میں سے 4,928 کو طبی معائنے کیلئے رکھا گیا ہے اور 969 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

این ایچ سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ حفاظت و روک تھام منصوبے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علم کی بنیاد پر کہا جاتا ہے کہ وائرس کا انکیوبیشن پیریڈ، وائرس کے حملے سے علامات کے ظہور تک، 14 دنvطویل ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں