وزیراعظم عمران خان دورہ ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان دورہ ڈیوس مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ڈیووس میں کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیچے جانے کی وجہ جمہوری اداروں کا غیر مستحکم ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ جان بوجھ کر ملک میں ناامیدی کی باتیں پھیلا رہے ہیں، ٹیومر نکالنا ہے تو آپریشن کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑے گا، بیمار معیشت کو بہتر کرنے کےلیے تکلیف دہ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے۔

عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں پاکستانی معیشت میں حصہ ڈالنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے

انہوں نے سابق حکمرانوں کی نسبت کی دورہ ڈیوس پر سب سے کم رقم خرچ کی۔ نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کیے تھے، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز اور یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں