پہلا ٹی ٹوئنٹی: ‏پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی

لاہور (ڈیلی اردو) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ بنگلا دیش کے واحد ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال ہیں جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر  لیگ (بی پی ایل) اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے  مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ 

پاکستانی ٹیم بابر اعظم سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی پر مشتمل ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، مھٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں