ہلمند: طالبان نے غیر ملکی ہیلی کاپٹر مار گرایا، پائلٹس سمیت 6 فوجی زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان طالبان نے رومانیہ کا ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں متعدد غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔

رومانیہ فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اسکی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فوج نے کہا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ہیلی کاپٹر ان کے جنگجوؤں نے صوبہ ہلمند کے ضلع کجکی کے علاقے میں گرایا۔

طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے بتایا کہ گزشتہ شب مجاہدین کے خلاف کارروائی میں شامل غیر ملکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

افغان سیکیورٹی ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر دشمن کے راکٹ فائر کی زد میں آنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتایا کہ طالبان حملے میں دو غیر ملکی پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 4 افغان فوجی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں