نیشنل ٹورزم پاکستان کا اجلاس: برف میں پھنسے 20 سے زائد طلبا کو بچانے پر پاک آرمی کو خراج ثحسین

اسلام آباد (سید صفدر رضا) نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شہزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں پاک فوج کی جانب سے آئی ایس پی آر کی امدادی کاوشوں کو سراہا گیا کہ چار روز قبل گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی شدید برفباری میں ایک نجی یونیورسٹی کے 20 سے زائد طلبا و طالبات پھنس گئے تھے۔

پاک فوج آئی ایس پی آر کے نوجوانوں نے برف باری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو جو سکی کے لئے آئے ہوئے تھے بحفاظت نکال کران سب کی جان بچائی، جو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برف میں گھر گئے تھے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر امدادی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے باہمت جوانوں نے ہمیشہ کی طرح سیاحوں کی مدد کی جو بلاشبہ ایک لائق تحسین عمل ہے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔

نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکسبندی کے مقابلے میں شامل ہونے کی آخری وحتمی تاریخ 31جنوری 2020 ہے۔ مقابلے کے شرکا اپنی انٹریز مذکورہ تاریخ تک کرسکتے ہیں۔ یکم فروری سے سوشل میڈیا پر ووٹنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں