اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 17 فلسطینی گرفتار

رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیران، طلباء اور دیگر شہریوں سمیت کم سے کم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گھروں میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ ماربھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برطعہ کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے منیر علاقمہ، محمد ناصر علاقمہ، برھان عزات قبھا، مصطفیٰ یحییٰ قبھا، محمد نور قبھا، منتصر فرید قبھا، محمد ابراہیم قبھا، ایمن توفیق قبھا اور یوسف عصام قبھا کو حراست میں لیا۔

بیت لحم میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے اسیر اکرم ابو سرور کو حراست میں لے لیا۔ ابو سرور پہلے بھی صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ، نابلس اور القدس میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں