رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملزکیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب ریفرنس فائنل ہو گیا تو سپلمنڑی ریفرنس دائر کیوں کیا گیا؟ نیب کے وکیل نے کہا کہ جب بھی کوئی نئی چیز سامنے آتی ہے اس پر سپلمنڑی ریفرنس دائر ہوتا ہے۔ وہ قانون بتا دیں کہ جہاں ریفرنس فائل ہونے کے بعد سپلمنڑی ریفرنس دائر کیا جا سکتا۔ عدالت کا نیب پراسیکیوٹر سے جواب۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ تفتیش کس نے کی، یہ بتائی کہ رمضان شوگر ملز کے کتنے ڈائریکٹر ہیں؟ شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے یا حمزہ شہباز؟ نیب پراسیکوٹر رمضان شوگر ملزکیس کے ڈائریکٹرز کے نام نہ بتا سکے۔

عدالت نے اپنے یمارکس میں نیب وکیل سے کہاکہ لگتا ہے آپ نے فائل کو ہاتھ تک نہیں لگایا ،عدالت جو پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں ہوتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملزکیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جبکہ آمدن سے ذائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 فروری بروز منگل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں جنہیں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 18 فروری کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں اور چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لئے 20 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پل میں خرد برد کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں