میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ اور اہلخانہ محفوظ رہے۔

میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ 3 فروری کی صبح سرگودھا موٹروے کے قریب پیش آیا، گاڑی میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی خبر اوسز انرجی کے ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے شیئر کی جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی خیریت دریافت کرنے لگے۔

اسامہ قریشی کے ٹوئٹ کے مطابق حادثہ 3 فروری کو صبح سویرے پیش آیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے تازہ ٹوئٹ نے بھی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی کار حادثے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1225258686152572928?s=08

میجر جنرل آصف غفور کی جگہ تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹوئٹ کے مطابق آصف غفور اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے عمرے ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی میجر جنرل آصف غفور کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کی خیریت کی دعا کر رہے ہیں۔

26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے والے آصف غفور ڈی جی (ISPR) کے فرائض کی مدت پوری ہونے کے بعد جی او سی اوکاڑہ تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں