خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈیوائس فراہم کردی

پشاور (ڈیلی اردو) وفاق نے خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے جی ایس ایم لوکیٹرکی فراہم کردی ہے دو عدد جی ایس ایم لوکیٹر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا جس کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کو اہم معلومات حاصل کرنے کے لئے حساس اداروں سے رابطے کئے جاتے تھے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے لئے اس کے لئے باقاعدہ طور پر فنڈز بھی مختص کیا تھا اور وفاقی حکومت سے این او سی جاری کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے جی ایس ایم لوکیٹر حاصل کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں اور بھتہ خوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے پاس جی ایس ایم لوکیٹر موجود نہیں تھا جبکہ پنجاب، سندھ پولیس کے پاس جی ایس لوکیٹر پہلے سے ہی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں