پی ٹی ایم کارکنان کی گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اور آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری معاملے پر چیف کمشنر، آئی جی اور مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو ذاتی حیثیت میں 17 فروری کو طلب کرلیا۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو نے مقدمہ درج کرنے کا کہا۔ چیف جسٹس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ بتائیں کہ انہیں جوڈیشل اختیارات کے استعمال سے کیوں نہ روک دیا جائے؟۔ عدالت نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو وضاحتی بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں