ترک صدر اردگان دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب اردگان کل (جمعرات) شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر اردگان کو ایئر بیس پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا، اس کے بعد رجب طیب اردوان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔

ترک صدر کے دورے کے دوران دفاع، ریلویز، اطلاعات، معیشت اور تجارت سے متعلق معاہدے کیے جائیں گے۔

ایوان صدر میں رجب طیب اردگان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جبکہ اگلے روز وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں