پاراچنار: ڈی ایچ او کے زیر اہتمام پیرامیڈیکس ڈے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

پاراچنار (محمد صادق) پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پر ڈی ایچ او آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پر ڈی ایچ او آفس میں منعقدہ تقریب میں ضلع بھر کے پیرامیڈیکس عہدیداروں اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی بنگش، چیئرمین سید صابر حسین، ڈاکٹر یداللہ، جنرل سیکٹری خدمت حسین اور دیگر نے کہا کہ پیرامیڈیکس ایک مقدس پیشہ ہے اور انسانیت کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور الحمد اللہ ضلع کرم میں پیرامیڈیکس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، زمانہ امن ہو یا بدامنی انہوں نے شبانہ روز خدمت کرکے انسانیت کی خدمت کی ہے۔

پیرامیڈیکس صدر سرفراز علی بنگش نے کہا کہ ضلع کرم میں پیرامیڈیکس سٹاف میں اعلی تعلیم یافتہ افراد کام کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے ان کی مستقلی کے حوالے سے کسی قسم اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

انہوں نے حکومت سے پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل جن میں GAVI اور پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی، اپ گریڈیشن میں تاخیر، پیرامیڈیکل سٹاف کی ایگزیکٹو پوسٹ، زنانہ ہسپتال میں رہائشی کوارٹر کی تعمیر اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے پیرامیڈیکس کو مشکلات حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے حکومت کی نئی پالیسی آر ایچ اے اور ڈی ایچ اے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں