تاریخ ساز گورڈن کالج گورڈونین کا صد سالہ مجلہ شائع کرنے والے پرنسپل آج رِیٹائر ہو جائیں گے

راولپنڈی (معین خان) گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے وائس پرنسپل و صدر شعبہ انگریزی اعتزاز الدین صابری آج ریٹائیر ہو جائیں گے۔ تقریباً 42 برس تک گورڈن کالج سے منسلک رہے۔ انہوں نے 1978 میں گورڈن کالج میں تھڑڈ ایئر میں داخلہ لیا اور یہیں سے BA کا امتحان پاس کیا۔ اِس كے بَعْد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے MA انگلش کرنے كے بَعْد 1988 میں اسی کالج میں تعینات ہوئے، اعتراز صابری کو یہ اعزاز حاصل ہے كے دوران طالب علمی کالج كے مجلہ گورڈونین کے مدیر رہے اور پِھر اسی مجلے کے ادارتی بورڈ کے چیف اَیڈیٹَر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ 2010 میں گورڈن کالج كے رسالہ گورڈونین کا سو سالا خصوصی اَڈِیشَن شائع کیا۔ اِس كے علاوہ صابری صاحب نے بطور چیف پراکٹر اور صدر شعبہ انگریزی كے بھی فرائض سر انجام دیے۔ 2017 میں ان کو وائس پرنسپل تعینات کیا گیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کالج انتظامیہ کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں پروفیسر صابری صاحب کی خدمت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں