ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں رہنے کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرلیا، پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا، نام فی الحال گرے لسٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چین، ملائشیا اور ترکی سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہے، پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو قانون سازی، دیگر اقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد کیخلاف عملی کاروائی پر بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایاکہ چندہ جمع کرنے اور استعمال پر پابندی جبکہ اثاثے ضبط کیئے گئے، مشکوک ٹرانزیکشنز، کیش کوریئرز، ترسیلی نظام کی سخت نگرانی کی گئی ،غیر قانونی دولت، ویلیو ٹرانسفر سروسز کیخلاف قوانین سخت کئے گئے۔

غیر منافع بخش تنظیموں، مالیاتی اداروں کی مکمل جانچ پڑتال نے یقین دہانی کرائی۔

حکام نے بتایا کہ بعض گروپوں کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کے خطراک کا سدباب کیا، قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط میں بہتری آئی۔

حکام نے بتایاکہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد سے متعلق یو این قراردادوں پر عمل درآمد کیا، کرنسی اور زیورات کی غیر قانونی ترسیل کیخلاف قوانین سخت کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں