سوات: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سینئر صحافی جاوید خان کو قتل کر دیا

سوات (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک سینئر صحافی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ جبکہ ایک ہفتے پاکستان میں دو صحافی قتل کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزنامہ اوصاف سوات کے بیورچیف جاوید خان والد فہیم حان شکدرہ مٹہ کو نامعلوم نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شہید کے خاندان سے پہلے بھی دہشتگروں نے 14 افراد کو شہید کیا ہے جن میں ان کے چچا اور چچازاد بھائی شامل ہیں۔

شہید جاوید خان الجزیرہ انگلش انٹرنیشنل پاکستان کے حمداللہ حان کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں ایک نہر سے ملنے والی لاش سندھی روزنامے کاوش کے مقامی صحافی عزیز میمن کی تھی جنہیں مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عزیز میمن ایک تقریب میں شرکت کے لیے ضلع خیر پور گئے تھے جہاں سے واپسی پر انہیں قتل کرکے لاش نہر میں پھینکی گئی۔

واضح رہے کہ 2019 کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو صحافیوں کے لیے ایشیا پیسیفک ریجن میں دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں