حکومت کا ملک بھر میں 439 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کی تیاری مکمل، نوٹ شیٹ جاری

اسلام آباد (انعم پرویز) تبدیلی سرکار کے نرالے رنگ، روزگار دینے کے بجائے بےروزگار کرنے کے درپے۔ ملک بھر میں 439 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کی تیاری مکمل، 439 یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا نوٹ شیٹ جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 439 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی 2 نوٹ شیٹ تیار کی گئی ہیں۔1 نوٹ شیٹ میں 200 جبکہ دوسری نوٹ شیٹ میں 239 یوٹیلٹی سٹورز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 439 یوٹیلیٹی سٹورز چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور و ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت کے بغیر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذرائع کے مطابق حکومت نے عوامی ریلیف کا واحد مرکز یوٹیلیٹی سٹورز کی 5700 برانچز سے 440 برانچز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن و ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت کے بغیر 439 یوٹیلٹی سٹورز کی برانچز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹ شیٹ تیار کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ تمام شہروں میں چھوٹے سٹورز بند کرنے کی نوٹ شیٹ تیار۔ ذرائع کے مطابق 439 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی 2 نوٹ شیٹ تیار کی گئی ہیں 1 نوٹ شیٹ میں 200 جبکہ دوسری نوٹ شیٹ میں 239 یوٹیلٹی سٹورز شامل ہیں۔ کوئٹہ کے علاوہ تمام شہروں میں چھوٹے سٹورز بند کرنے کی نوٹ شیٹ تیار کی گئی ہے

یاد رہے کہ تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی تھی تو آتے ہی یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین نے ڈی چوک پر 4 دن دھرنا دیا جس کے بعد حکومت نے سٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بقایا جاتا بھی ادا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن زرائع کے مطابق آج چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن و ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت کے بغیر 439 یوٹیلٹی سٹورز کی برانچز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری دیا ہے۔ جس سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کی سی بی اے یونین کا اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس آج رات متوقع ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں