جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں ادویات کی فقدان، مریض رل گئے

وانا (دین محمد وزیر) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں ادویات کی فقدان، 6 سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت، ڈینٹل ،ارتھوپیڈک اور گائناکالوجیسٹ ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی،ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب داوڑ کا میڈیا سے گفتگو۔

انھوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں مذکورہ ڈاکٹروں کے پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے غریب عوام اپنے مریضوں کو علاج کے لیئے وانا کے بجائے ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، اسلام آباد، ملتان، لاہور اور کراچی لے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ جس میں اکثر انتہائی غریب افراد اپنے مریضوں کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال لاکر میڈیسن نہ ہونے کی وجہ سے واپس لوٹ جاتے ہیں۔

انھوں نے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز حضرات وانا ہسپتال اس لیئے نہیں اتے کہ وانا ہسپتال میں ڈاکٹرز کے لیئے بنائے گئے بنگلے اور کوارٹرز پر پرائیویٹ لوگوں کا قبضہ ہے اور ڈاکٹرز کے لیئے یہاں متبادل رہائش کا کوئی اور جگہ نہیں ہے۔

ڈاکٹرجہانزیب نے مذید کہا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے مذکورہ خالی پوسٹوں اور بنگلے وکوارٹر پر قابض لوگوں کے حوالے سے کئی بار مطالبہ کیا ہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں کرتا۔

انھوں نے ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مسلے کے حوالے سے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں