بونیر (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلہ میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
بونیر میں 25 اپریل کو پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تور ورسک جنگدرہ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں انٹیلی جنس انچارج وارث خان زخمی ہوگیا۔جیسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مزید نفری طلب کی گئی تو دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کردی تاہم اس دوران جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا ہے جیسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہکار شہید ہوگیا تھا
بونیر پولیس کا پہاڑی علاقہ میں اطلاع پر ٹارگیڈ اپریشن ایک دہشت گرد ہلاک ۔دہشت گرد نے گزشتہ ہفتے پولیو مہم کے دوران پولیس اہکار کو شہید کیا تھا۔ اپریشن گاوں طورورسک میں کیا گیا ۔اپریشن کی نگرانی موقع پر موجود ڈی پی او بونیر ارشاد حان نے کی ۔پولیس https://t.co/nZ4IaElB7R
— Babar Atta (@babarbinatta) April 30, 2019
دوسری جانب وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے پولیس آپریشن سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بونیر پولیس نے اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کی نگرانی ضلع بونیر کے پولیس چیف ڈی پی او ارشاد حان نے کی۔ انہوں نے کارروائی میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت اور دوسرے ساتھی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔