کراچی پولیس کے شہدا کیلئے تقریب، شہید کی ماں کو کرسی تک نہ ملی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شہید اہلکار اے ایس آئی اشرف کی ماں کو کرسی تک نہ ملی جس کے باعث بوڑھی خاتون کو زمین پر بیٹھ پر کھانا کھانا پڑا۔

کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز آرٹس کونسل میں سالانہ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنز قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور اس حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو ایوارڈ دیے گئے۔

لیکن تقریب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں افسران کے سامنے فرض کی خاطر جان دینے والوں کے اہلخانہ کو نظر انداز کردیا گیا۔

تقریب میں کھانے کے دوران پولیس کے افسران کرسیوں اور ملائم صوفوں پر براجمان رہے جب کہ چائنز قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اشرف کی ماں کو بیٹھنے کے لیے کرسی تک نہ ملی۔

شہید اہلکار اشرف کی بوڑھی ماں نے مجبوراً فرش پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس دوران کسی پولیس افسر کی نظر خاتون پر نہ پڑی، خاتون کی فرش پر بیٹھ کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی اور تصویر کے وائرل ہونے پر پولیس افسران نے واقعے پر معذرت کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں