افغانستان میں کارروائی کا نشانہ حافظ گل بہادر گروپ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد تھے،دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیر کی صبح سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج کے آپریشن میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ہدف تھے مزید پڑھیں

افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، سرحد پر کشیدگی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کی جانب سے افغان سر زمین پر مبینہ فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے افغانستان کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید پڑھیں

جرمنی میں اعضاء عطیہ کرنے کیلئے آن لائن فہرست متعارف

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پیر، یعنی آج سے جرمنی میں اپنی وفات کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد ایک آن لائن فہرست میں اپنا نام درج کر سکیں گے۔ اس سے پہلے جرمنی میں لوگ اپنے اس فیصلے کا اندراج صرف کاغذ پر تحریر عبارت کی صورت میں یا ‘اورگن مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کا قتل: دو طالبات کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں توہین رسالت کے الزام میں اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مدرسہ کی دو طالبات کو سزائے موت اور بیس بیس لاکھ روپے جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو جونائل ہونے کے باعث مزید پڑھیں

’اسرائیل بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے‘، جوزیپ بوریل

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور کے مطابق اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل کا غزہ کے لیے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی رات مزید پڑھیں

بین الاقوامی مخالفت کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ کے شہر رفح میں داخل ہو گی، نیتن یاہو

تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی زمینی دستے طے شدہ پروگرام کے مطابق مجوزہ عسکری کارروائی کے لیے اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں داخل ہوں گے۔ یروشلم سے موصولہ رپورٹوں مزید پڑھیں

نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ خیشگی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نامعلوم مسلح ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے ایک بار پھر تین بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، شمالی کوریا نے یہ میزائل مشرقی سمندر کی مزید پڑھیں

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید چکوال سے گرفتار، جیل منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان فوج کی اولین انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصیلدار چکوال نجف حمید کو دوبارہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نجف حمید کو اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے مزید پڑھیں