ٹانک: پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد عامر انعام مارا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں 14 افراد کے مبینہ قاتل انعام گروپ اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ انعام گروپ کا اشتہاری اور دہشت گرد عامر جو 14 افراد کے قتل میں مطلوب ہے کی مزید پڑھیں

اسلام آباد: قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کی ہے۔ پاکستان نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کے شدید مزید پڑھیں

باجوڑ ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار ہلاک

خار (ڈیلی اردو) حساس ادارے اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کوارٹر خار پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور مبینہ طور پر ہیڈ کوارٹر خار میں داخلے کی کوشش کررہا تھا کہ حساس ادارے اور ایف مزید پڑھیں

کشمیر، بابری مسجد، ہندو راشٹر اور بھارتی پالیسی (انشال راؤ)

اسرائیل کے ناجائز قیام کے بعد اسرائیلی عدالتوں نے انصاف کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر کر رکھدیں، یہودیوں نے مظلوم فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کرلیے عدالتوں میں بطور ثبوت دلیل پیش کی جاتی کہ دو ہزار سال پہلے یہ جائیداد میرے دادا کے نانا کے فلاں فلاں کی تھی اور سہیونی کورٹیں اسے حق مزید پڑھیں

ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 100 رہنما گرفتار

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران احتجاج کرنے والے 100 سرکردہ لیڈروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے ملک بھر میں 100 مظاہرین لیڈروں مزید پڑھیں

راولپنڈی: درندہ صفت چچا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کرلیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں درندہ صفت چچا نے 7 سالہ کمسن بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانے ائیر پورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں بچی سدرہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کی تفتیش کے مزید پڑھیں

گل سکینہ قتل کیس: ڈی پی او کرم کا ایکشن، غفلت برتنے پر ایس ایچ او پاراچنار معطل

پاراچنار + پشاور (محمد صادق/نمائندہ ڈیلی اردو) ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ نے کہا ہے کہ پانچ سالہ گل سکینہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے کیس کی تحقیقات کیلئے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ڈی پی او ضلع کرم مزید پڑھیں

ترجمان پاک فوج کا ناروے میں توہین قرآن کو روکنے والے نوجوان الیاس کو سلام

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو بہادری اور جرات دکھانے پر سلام پیش کیا ہے۔ ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے مزید پڑھیں

ملک بھر میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے

پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) ملک میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پولیو کے نئے کیسز میں 3 صوبہ سندھ اور 2 صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آئے جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کے سنگین خدشات میں اضافہ ہوگیا مزید پڑھیں

شہری کو اغوا کر کے تاوان مانگنے والا سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے سی ٹی ڈی افسر زاہد سلیم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی سے شہباز نامی شخص کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے والد شوکت اقبال کی مدعیت میں درج کیا مزید پڑھیں