بھارت: اترپردیش میں مسجد کی تعمیر کیلئے سکھ نے زمین عطیہ کر دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے‌ ضلع مظفرنگر میں ایک 70 سالہ سکھ شہری نے مسجد کے لیے زمین عطیہ کی ہے۔ بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سماجی کارکن سکھ پال سنگھ بیدی نے یہ اعلان ضلع کے قصبے پور قاضی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ مزید پڑھیں

پاراچنار: ایف سی گراونڈ میں 27ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد، بریگیڈیئر کو سلامی

پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار کے ایف سی گراونڈ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منقعد ہوئی، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے تربیت پانے والے 267 جوانوں سے حلف لیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات مزید پڑھیں

بلوچستان: خضدار اور تفتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو بم برآمد

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار اور ضلع چاغی میں سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں روڈ کنارے نصب بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم زہری کے علاقے مشک میں مزید پڑھیں

اسلام آباد: میجر لاریب حسن کی موت صرف ایک گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں قتل کیے جانے والے نوجوان میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نے حاصل کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میجر لاریب کو ناک سے اوپر دو جگہ لات ماری مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: جنڈولہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے باپ بیٹا شہید

وانا (ڈیلی اردو/ٹی این این) جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع سابقہ نیم قبائلی علاقہ اور سب ڈویژن جنڈولہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خان گل اور ان کا اکلوتا بیٹا وزیر شاہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان باونڈری کے ساتھ پہاڑ میں لکڑی کاٹنے کی غرض مزید پڑھیں

لاہور: اخبار کے دفتر میں فائرنگ، ٹرینی رپورٹر قتل، ملزم فرار

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت 25 سالہ عروج اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کی ٹرینی رپورٹر 25 سالہ عروج اقبال کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، دلاور مزید پڑھیں

توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور چوہدری کی معافی قبول کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، فیصلہ آنے پر وفاقی غلام سرور نے کہا کہ فیصللے پرعدالت مزید پڑھیں

رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی (ڈیلی اردو) رینجرز نے ملیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے تیار آئی ڈی، دو کلو بارودی مواد ،دو دستی بم، چھ ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ سامان مکان میں رکھنے کا مقصد دہشتگردی اور بد امنی پھیلانا تھا۔ برآمد اشیا میں ایک تیار مزید پڑھیں

ناروے: عالم اسلام کا ہیرو عمر دھابہ

اوسلو + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم کی جانب سے قرآن کے نسخے کی سر عام بے حرمتی کو روکنے کے لئے ایک نوجوان محمد عمر نے اس بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا کہ انہیں عالم اسلام میں ایک ہیرو کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ نیز مزید پڑھیں

افغانستان: فراہ میں اتحادی افواج کی بمباری میں 9 شہری شہید، 5 زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 9 شہری شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا نے مغربی صوبہ فراہ کے صوبائی کونسل کے ممبر خیر محمد نوروزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتہ کی شب اتحادی افواج نے ضلع پشت رود کے گج مزید پڑھیں