ٹی ٹی پی کو معافی: یکطرفہ فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوینگے، رپورٹ

پشاور (رپورٹ: رفاقت اللہ رزڑوال) خیبر پختونخوا میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ مزید پرتشدد واقعات اور قتل وغارت کا سلسلہ رُک جائے، ان کے مطابق گزشتہ بیس سالوں کے دوران تقریباً 70 ہزار افراد دہشتگردی کی نذر ہو گئے ہیں تو ان حالات میں صرف پاکستان کی مزید پڑھیں

امریکا اور سعودی عرب میں 500 ملین ڈالر کے دفاعی سازو سامان کا معاہدہ

ریاض (ڈیلی اردو) امریکا سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کے طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی آلات فروخت کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی جنگی صلاحیت اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کا مزید پڑھیں

بحری آبدوز معاہدہ: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

پیرس (ڈیلی اردو) آسٹریلیا سے امریکا اور برطانیہ کا 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ ہونے پر فرانس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انڈو پیسیفک معاہدے کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان 2016 میں ہونے والا معاہدہ ختم ہو گیا مزید پڑھیں

لیبیا میں لاپتہ مہاجرین پر گہری تشویش ہے، آئی او ایم

طرابلس (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی ايک ذیلی ایجنسی نے لیبیا ميں پناہ گرینوں اور مہاجرین کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یورپ پہنچنے کے کوششوں کے دوران بحرہ روم ميں اس سال اب تک 24 ہزار سے زائد مہاجرين کو روکا اور لیبیا بھیجا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں

تاجکستان: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان اور دہشتگردی کا مسئلہ زیرِ بحث

دوشنبے (ڈیلی اردو/وی او اے) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں افغانستان اور دہشت گردی کا مسئلہ چھایا رہا۔ اجلاس کے مقررین نے دہشت گردی کو افغانستان کی موجودہ صورتِ حال سے مربوط کر کے دیکھنے کی کوشش کی اور اس بات پر مزید پڑھیں

داسو خودکش حملہ: دو ماہ بعد بھی چینی کمپنی کام شروع کرنے سے مسلسل انکاری

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) داسو پاور پراجیکٹ کے قریب دھماکے کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی منصوبے پر کام تاحال بحال نہیں ہو سکا اور چینی کمپنی کام شروع کرنے سے انکاری ہے۔ واپڈا ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کی متاثرہ کمپنی گیژوبا گروپ کارپوریشن نے اس حملے مزید پڑھیں

بھارت: 2020ء کے دوران مذہبی فسادات میں اضافہ

نیو دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران عوامی نقل وحرکت محدود ہونے کے باوجود مذہبی فسادات میں اضافہ ہوا۔ مذہبی بنیادوں پر تشدد کے سب سے زیادہ واقعات دارالحکومت دہلی میں رپورٹ کیے گئے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی 2020ء مزید پڑھیں

اسلام آباد: افغان طالبان آئینگے، پاکستان کے طالبان بھی آپ کا حشر کر دینگے، مولانا عبدالعزیز لال مسجد

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود جامعہ حفصہ مدرسے پر ایک بار پھر سے طالبان کے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور وفاقی انتظامیہ مدرسے کی انتظامیہ سے بات چیت کی کوششیں کر رہی ہے جبکہ ترجمان جامعہ حفصہ مزید پڑھیں

امریکا نے کابل ڈرون حملے میں 10 عام شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) امریکا نے گزشتہ ماہ کابل میں کیے جانے والے خونریز حملے کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا ہے۔ اس حملے میں صرف عام شہری اور بچے مارے گئے تھے۔ قبل ازیں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے داعش کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افغانستان میں یہ پہلا مزید پڑھیں

تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے معافی کی پیشکش مسترد کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کو مشروط معافی دیے جانے کے بیان کے جواب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ ‘معافی غلطی پر مانگی جاتی ہے اور ہم نے کبھی دشمن سے معافی نہیں مانگی۔‘ تحریک طالبان نے مزید پڑھیں