پاکستان علماء کونسل کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام علماء مشائخ کنونشن نے عالمی سطح پر افغان طالبان کو تنہا نہ چھوڑنے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم کے معاون مزید پڑھیں

وادی پنجشیر میں جھڑپیں، احمد مسعود کا 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان اور وادی پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد جنگجوؤں نے پوزیشنیں سنبھال لیں اور جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے مزاحمتی فورس کے 4 افراد جبکہ احمد مسعود نے 20 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں مزید پڑھیں

امریکیوں کے کابل سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) کابل ایئرپورٹ سے امریکی باشندوں کا باحفاظت انخلا طالبان کی مدد اور ان کی نگرانی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے کچھ عہدے داروں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے جس مزید پڑھیں

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بندوقوں کے سائے میں خبرنامہ

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور امریکی انخلا کے بعد حالات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، خطے کے منظر نامے کے ساتھ ٹی وی کا خبر نامہ بھی بدل گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق افغانستان کے ایک مقامی چینل کے نیوز اینکر کی 42 سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ سوشل مزید پڑھیں

افغان طالبان ایرانی طرز حکومت اپناتے ہوئے سپریم لیڈر چنیں گے

کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد طرزحکومت پر چہ میگوئیاں جاری ہیں مگر ایک امریکی ٹی وی کے مطابق طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کر یں گے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مزید پڑھیں

افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستانی وزیر داخلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا پاک افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا بیان دیکھا ہے، سرحد پر باڑ بڑی مشکل سے اور اپنے جوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لگائی ہے جسے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے مزید پڑھیں

امریکی صدر بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھی، جسے بہت عرصہ قبل بند ہو جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فوجی انخلا کا فیصلہ انہی کا فیصلہ ہے اور درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔ منگل کے روز وائٹ مزید پڑھیں

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے علاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری‘ کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام میں خشام قصبے سے دغے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: کینٹ ایریا پر راکٹوں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کینٹ پر منگل کی رات راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کی رات تقربیا آٹھ بجے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سرکاری ذرائع نے مزید پڑھیں

بلوچستان: مستونگ آپریشن میں داعش کا سرغنہ عبدالحئی ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کا مبینہ سرغنہ عبدالحئی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی جانب سے پیر کو رات گئے ایک بیان میں کہا گیا مزید پڑھیں