جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان کو ایک اور مقدمے میں قید و سزائیں

لاہور (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید احمد سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو مزید پڑھیں

کراچی: امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی نظر بندی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے احمد عمر شیخ کی نظر بندی پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے عمر شیخ کی نظر بندی مزید پڑھیں

کراچی: امجد صابری اور تیموریہ امام بارگاہ حملہ کیس کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز بری

کراچی (ڈیلی اردو) عدالت نے امجد صابری سمیت 5 شہریوں کے قتل کے مقدمے میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی مجرم اسحاق عرف بوبی اور مجرم عاصم کیپری کو عدم شواہد کی بنیاد پر قتل کے 4 مقدمات میں بری کرتے ہوئے مفرور 3 ٹارگٹ کلرز کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ کراچی سینٹرل مزید پڑھیں

کراچی: امام بارگاہ درے عباس پر حملہ، دو ملزمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شریف آباد میں 2016 میں امام بارگارہ پر دستی بم حملے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی اور حملے میں 25 شہریوں کو مزید پڑھیں

فرانس: میگزین ‘چارلی ہیبڈو’ کے دفاتر پر حملہ، 4 پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار

پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی انتظامیہ نے ستمبر کے آخر میں معروف فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے باہر چاقو سے حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد شخص سے مبینہ تعلق کے شبے میں مزید 4 پاکستانی نژاد نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے اور شائع مزید پڑھیں

لبنانی گلوکار فضل شاکر کو دہشتگردی میں معاونت پر 22 سال قید اور 50 لاکھ پاؤنڈز جرمانے کی سزا

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی فوجی عدالت نے ملک کے مقبول ترین گلوکار فضل شاکر کو مبینہ دہشت گرد گروپ کی معاونت کے الزام میں 22 سال قید اور 50 لاکھ لبنانی پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی عدالت نے معروف گلوکار کو 22 سال قید 2013 میں مزید پڑھیں

فرانس: عدالت نے میگزین چارلی ہیبڈو حملے کی معاونت کرنیوالے 14 ملزمان کو سزا سنادی

پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی عدالت نے متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر 5 سال قبل ہونے والے حملے کے الزام میں 14 افراد کو سزا سنادی۔ فرانس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے دفاتر اور مارکیٹ پر 2015 میں حملہ کرنے والے افراد کے گروپ کے مزید پڑھیں

مفتی عبد المجید دین پوری سمیت 3 علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے مجرم کی سزا کالعدم

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے مفتی عبد المجید دین پوری سمیت 3 علماء کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا یافتہ مجرم علی حسان زیدی کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ جسٹس نذر اکبر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علماء کی ٹارگٹ کلنگ میں مجرم کی اپیل پر مزید پڑھیں

تاریخی مسجد قوت السلام بھارتی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بابری مسجد کے بعد اب بھارتی انتہا پسند ہندو قطب مینار پر قبضہ کرنے کی گھناؤنی سازش۔ دہلی کی عدالت میں مقدمہ کردیا۔ جھوٹے دعوے میں کہا گیا ہے کہ قطب مینار کے احاطے میں قائم قوت السلام مسجد ستائیس مندروں کو توڑ کر بنائی گئی ہے۔ بابری مسجد کے بعد مزید پڑھیں

ایران: سابق نائب صدر شھیندخت مولاوردی کو جاسوسی کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں سابق نائب صدر اور موجودہ صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی کو ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے ملک کے اہم راز غیر ملکی طاقتوں کو فراہم کرنے مزید پڑھیں