بنگلہ دیش: بم دھماکوں میں ملوث حرکت الجہاد الاسلامی کے 10 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم

ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے دو عشرے قبل کمیونسٹ پارٹی کی ایک ریلی پر بم حملے میں ملوّث کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے 10 جنگجوؤں کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں جنوری 2001ء میں کمیونسٹ پارٹی کے ایک اجلاس مزید پڑھیں

سیہون: جوڈیشل مجسٹریٹ کی مبینہ زیادتی، متاثرہ لڑکی نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرا دیا

سیہون (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سیہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی 18 سالہ سلمیٰ بروہی نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ شہداد کوٹ میں سلمیٰ بروہی اور نثار بروہی پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہو کر سیہون مزید پڑھیں

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی رکنیت کیلئے ختم نبوتؐ حلف نامہ لازمی قرار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ممبران کیلئے ختم نبوتؐ حلف نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ ہتفتے کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد بار کے مسلمان ممبران 31 جنوری تک ختم نبوت حلف نامہ جمع کرائیں۔ ختم نبوتؐ کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والے وکیل کی ممبر شپ کینسل تصور مزید پڑھیں

لڑکی سے چیمبر میں زیادتی: جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون برطرف

کراچی (ڈیلی اردو) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا مزید پڑھیں

عدالت نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے معروف ٹیلی ویژن اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبینہ بہتان تراشی کرنے پر معروف اینکر کے خلاف کرمنل اپیل دائر کی تھی جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ مزید پڑھیں

مولوی خادم رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت 86 کارکنوں کو 4 ہزار 738 سال قید کی سزا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے 86 کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738 سال قید کی سزا سنا دی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے مزید پڑھیں

پاکستان بار کونسل کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عابد ساقی نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کےدوران کہا مزید پڑھیں

جوہری پروگرام: امریکا میں پانچ پاکستانیوں پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (ڈیلی اردو) پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کے الزام میں یک امریکی عدالت میں پانچ پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کاروباری افراد ایک بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک رہے ہیں۔ ان ملزمان مزید پڑھیں

اغوا کیس: سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) سینیٹر سرفراز بگٹی کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کو اغوا کیس میں درخواست ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایک بچی کی اغوا کے مزید پڑھیں

ایران کا جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات دینے کا اعتراف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کے مزید پڑھیں