امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) ریاست اوکلاہوما کے ایک میڈیکل سینٹر میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ مئی میں فائرنگ کے ایسے ہی دو واقعات نے امریکیوں کو حیران کر دیا تھا، جس سے بندوق پر کنٹرول کی بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ امریکی ریاست اوکلاہوما کے مزید پڑھیں

ایران نے جوہری سرگرمیوں کو چھپانے کیلئے دستاویزات چرائیں، اسرائیل

تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ایران نے تقریباً دو دہائی قبل اپنی جوہری سرگرمیوں کو بین الاقوامی معائنہ کاروں سے چھپانے کے لیے اقوام متحدہ کی ‘جوہری توانائی ایجنسی کی خفیہ دستاویزات چرائی تھیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ مزید پڑھیں

صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے اور تھانے میں تشدد کی نئی انکوائری کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے سے متعلق کیس کی مزید پڑھیں

جسٹن ٹروڈو: کینیڈین وزیراعظم کا اسلحہ قوانین کو انتہائی سخت بنانے کا اعلان

اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو انتہائی سخت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹروڈو کے مطابق ان کی حکومت نجی طور پر آتشیں ہتھیاروں کو رکھنے، ایسے ہتیھاروں کو کینیڈا لانے اور ملک کے اندر ان کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دے مزید پڑھیں

چاڈ: سونے کی کانوں پر جھڑپوں میں 100 افراد ہلاک، 40 زخمی

نجامینا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) چاڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے شمال میں سونے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدورں کے درمیان ہونے والے تصادم نے ہلاکت خیز شکل اختیار کر لی جس کی لپیٹ میں آ کر کم ازکم 100 کان کن ہلاک ہو گئے۔ #UPDATE Around 100 مزید پڑھیں

مالی میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے مطابق مالی میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے تین مہینوں میں فوج یا اسلام پسندوں کے حملوں میں 500 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔ مالی کی فوج نے سن دو ہزار مزید پڑھیں

جرمنی: ایک سال میں 18 ہزار بچوں اور نوجوانوں کا جنسی استحصال

برلن (ڈیلی اردو/ای پی ڈی/ڈی پی اے) تازہ ترین سالانہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس تقریباﹰ اٹھارہ ہزار بچوں اور نوجوانوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔ چودہ سال سے کم عمر کے ان متاثرین میں سے دو ہزار تین سو کے قریب چھ سال سے بھی کم عمر کے بچے تھے۔ مزید پڑھیں

روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول سے 25 اجتماعی قبریں ملیں، میئر کا دعوٰی

کیف (ڈیلی اردو) روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ انہیں شہر کے قریب پچیس اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ ماریوپول میئر نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے وسط سے ملنے والی پچیس اجتماعی قبروں میں سولہ ہزار لاشوں کو تہوں میں خندقوں میں رکھا گیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں

کراچی: زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

کراچی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں سوار کراچی کی ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ ستائیس مئی کو پیش آیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ایک رہائشی اپنے بچوں سے ملنے مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے ۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کے چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی مزید پڑھیں