مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو 48 ویں روز میں داخل

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں آج 48ویں روز میں داخل ہوگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی میں خوراک اورادویات ختم ہونے سےانسانی المیہ جنم لینے لگا، مسلسل ساتویں جمعےکو بھی کشمیری نماز جمعہ ادا نہ کرسکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مرکزی مساجد بند رہیں چھوٹی مساجد کے اطراف کھڑے مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے گھوٹکی مندر اور نمرتا کماری کیس پر 21 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے گھوٹکی مندر اور نمرتا کماری واقعے پر تحقیقات کے لئے اکیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق لال چند کریں گے جبکہ وفد میں جے کمار اکرانی، چیلا رام، کرشن شرما، کنول اعجاز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید پڑھیں

راولپنڈی: بچے کے ‘زیادتی’ کے الزام پر امام مسجد گرفتار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) 12 سال کے لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 12 سالہ بچہ جواد ظریف دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا تاہم شکایت کے باوجود والدین کو یقین نہیں تھا مزید پڑھیں

قابض اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 24 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں علیٰ الصبح چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کر نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور خواتین و بچوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران مشتعل نوجوانوں نے مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے بم کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل مزید پڑھیں

قبائلی اضلاع سے ایک ہفتے میں تیسرا ڈاکٹر اغوا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ایک اور ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے جو رواں ماہ ان اضلاع سے اغوا ہونے والے محکمہ صحت کے تیسرے ڈاکٹر ہیں۔ وائس آف امریکا کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں واقع بنیادی مرکز صحت میں فرائض سر انجام دینے والے سینئر ڈاکٹر مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم مودی کو طلب کرلیا

ٹیکساس (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کے سمن جاری کر دیئے۔ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے پر نریندر مودی کو امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے طلب کیا ہے۔ مودی کے علاوہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مزید پڑھیں

چیئرمین نیب سے گرفتاری کا اختیار واپس، سینیٹ کمیٹی میں ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چیئرمین نیب سے گرفتاری کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اتفاق رائے سے قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں اپوزیشن کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی، حکومتی اتحادی جماعت نے بھی بل کی حمایت کی۔ بل کے تحت الزام لگنے پر یا مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) واشنگٹن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی شب تقریباً 10 بجے امریکی صدر ڈونلڈ مزید پڑھیں

منشیات برآمدگی کیس: ‏رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد، ڈرائیور اور گارڈز کی ضمانتیں منظور

لاہور (ڈیلی اردو) منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی جبکہ انسداد منشیات عدالت نے شریک 5 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد منشیات عدالت نے سماعت کی جس کے دوران مزید پڑھیں