افغانستان: ننگرھار کے ضلع خوگیانی میں امریکی ڈرون حملہ، 30 مزدور شہید، 40 زخمی، متعدد لاپتہ

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 30 مزدور شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں آکر 30 مزدور شہید اور 40 سے زائد زخمی مزید پڑھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید

بیت المقدس (ڈیلی اردو ) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا۔ إعلام الاحتلال يعلن استشهاد الفتاة الفلسطينية التي أُطلق النار عليها على حاجز قلنديا شمال مزید پڑھیں

بھارت: اگرہ میں مسلم کش فسادات، مسلمانوں کی املاک نذر آتش

آگرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی شہر آگرہ میں مسلم کش فسادات کے دوران درجنوں دکانیں جلا دی گئیں جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آگرہ کے گاؤں سیمرہ میں مسلم کش فسادات کے باعث شدید تناؤ اور کشیدگی برقرار ہے، مشتعل اور جنونی ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک مزید پڑھیں

قصور واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا ایکشن: ڈی پی او، ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا۔ ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے سے متعلق بتایا کہ قصور واقعے پر ہر ایک مزید پڑھیں

کرنل ریٹائرڈ حبیب طاہر کی رہائی کو کلبھوشن جادھو سے مشروط کرنا بھارتی افواہیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب الرحمان کی بھارتی حراست میں ہونے کی افواہوں پر دفتر خارجہ نے بھی بیان جاری کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈ یا دعویٰ کر رہا ہے کہ حبیب الرحمان کو بھارت نے پکڑ لیا ہے۔ حبیب الرحمان مزید پڑھیں

جینوا میں آزاد بلوچستان کی اشتہاری مہم، شہر میں بڑا کیمپ آفس بھی قائم

جنیوا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جنیوا میں بلوچ کالعدم تنظیموں اور انکے عہدیداران نے پاکستان مخالف، بلوچ مسنگ پرسن، بلوچستان کی آزادی، سمیت نہ صرف پوسٹرز اور بل بورڈ لگائے گئے ہیں۔ آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق جنیوا میں بلوچ کالعدم تنظیموں نے ایک بہت بڑا کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے اگر یہ مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی اور سکھر نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی مزید پڑھیں

سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا معاملہ انسانی حقوق کونسل میں پیش

جنیوا (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں فلسطینیوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور حراستی مراکز میں ان پر غیرانسانی تشدد کے مکروہ حربوں کا معاملہ عالمی انسانی حقوق کونسل میں اٹھایا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی دو بین الاقوامی تنظیموں نے انسانی حقوق کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سعودی مزید پڑھیں

قصور: 3 بچوں کا قتل، ورثا اور شہریوں کا تھانہ سٹی چونیاں کے باہر شدید احتجاج، تھانے پر پتھراؤ

چونیاں (ڈیلی اردو) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے پر ورثا اور شہریوں نے تھانہ سٹی چونیاں کے باہر احتجاج اور پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعہ کی انویسٹی گیشن کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ مزید پڑھیں

آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی موت معمہ بن گئی

لاڑکانہ (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی پر اسرار موت ہوئی ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی نے بہن کو قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں پیر کے روز مردہ پائی جانے والی مزید پڑھیں