امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت مزید پڑھیں

سعید عمر بلوچ: کراچی میں پی ٹی وی ملازم کے بھائی کی جبری گمشدگی

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) جمعرات کی صبح ولید بلوچ سحری کے بعد سوئے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ دن ان کے خاندان پر بھاری گزرے گا۔ صبح چھ بجے ولید بلوچ کو، جو کراچی میں پاکستان ہاوسنگ سوسائٹی قائد آباد ملیر کے رہائشی اور پی ٹی وی مزید پڑھیں

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس میں مزید نئے انکشافات

کراچی (ڈیلی اردو) جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ڈیلی اردو نے کئی اہم سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلیں۔ خاتون حملہ آور ایک دن پہلے بھی دھماکے کی نیت سے آئی تھی، مگر وین میں انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر موجود نہ تھے، اس لئے حملہ مزید پڑھیں

لاہور: سی ٹی ڈی کی پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں کارروائی، طالبعلم گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق طالبعلم بیبگار امداد بلوچ اپنے کزن کے پاس پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر سات میں آیا تھا۔ طالبعلم نے یونیورسٹی سکیورٹی کو اپنا نام بھی غلط بتا رکھا تھا۔ ذرائع نے مزید پڑھیں

کراچی یونیورسٹی خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہری کون تھے؟

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’پروفیسر ہوانگ گیپنگ نے منگل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خود کش دھماکے سے چند دن قبل ہی دوبارہ بحثیت ڈائریکٹر کے اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ پروفیسر ہوانگ گیپنگ کا شمار کراچی یونیورسٹی کے چینی زبان کے مرکز یعنی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے بانی استادوں اور ڈائریکٹر میں مزید پڑھیں

افغان طالبان کا نیا حکم: یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی تدریس کیلئے الگ الگ دن مخصوص

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں طالبان نے مخلوط تعلیم کو مکمل طور پر روکنے کے لیے کابل یونیورسٹی اور کابل پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کی تدریس کے لیے الگ الگ دن مقرر کر دیے ہیں۔نئے احکامات کی روشنی میں اب طالبات ہفتہ، پیر اور بدھ جب کہ طلبہ اتوار، مزید پڑھیں

بھارت: حجاب کے بعد اب بائبل کا تنازع سامنے آگیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) حجاب تنازع کی وجہ سے طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی بھارتی ریاست کرناٹک ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار پھر اسکول سے ہی تنازع شروع ہوگیا ہے اور اس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دراصل، یہ نیا تنازع عیسائی مذہب کی مقدس کتاب بائبل کا ہے۔ بھارتی مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپوں میں اسکول بند کر دیے گئے

ڈھاکا (ڈیلی اردو/وی او اے) بنگلہ دیش میں روہنگیاپناہ گزینوں کے لیے سب سے بڑے نجی، ‘کایاپوری’ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شوفی کے دفتر میں پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب وہ نویں جماعت کے امتحانات کے سوالات پرنٹ کر رہے تھے۔ 32 سالہ شوفی نے وی او اے کو بتایا کہ پولیس مزید پڑھیں

لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول امیر طالبان کے حکم پر بند کیے گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کے کھلنے کے پہلے ہی روز بندش پر جہاں سب نے حیرت کا اظہار کیا وہیں اس اہم مسئلے پر طالبان قیادت کے دو واضح گروپوں میں تقسیم ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان کے سینیئر عہدیدار مزید پڑھیں

مشال خان کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مرادن (ڈیلی اردو) مشال خان کے قتل کو 5 سال بیت جانے پر ان کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشال خان کے قتل کا دردناک واقعہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آیا تھا۔ مشال خان شعبہ صحافت کا طالبعلم تھا، جس کو 13اپریل سنہ 2017 میں توہین مذہب مزید پڑھیں