کینیڈا کے اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا کے ایک اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔ یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور مزید پڑھیں

میانمار: فوجی بغاوت کے مخالف 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اساتذہ معطل

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی بغاوت کی مخالفت کرنے جرم میں اب تک سوا لاکھ سے زائد اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار ٹیچرز فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہفتے کے روز مزید پڑھیں

روس: اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 طلبا ہلاک، ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) روسی شہر کازان کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ فائرنگ دو مسلح نوجوانوں نے کی، جن میں سے ایک مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ روسی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں مزید پڑھیں

کابل خودکش دھماکا: ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی، 187 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ہفتے کو ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے اور 187 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے مزید پڑھیں

افغانستان: کابل میں سید الشہد سکول کے باہر دھماکا، 40 بچے ہلاک، 50 سے زائد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں سیدالشہد سکول کے قریب دھماکے میں ابتک 40 بچے ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر نو عمر طلبا تھے۔ Blasts targeting Afghan school in Kabul kill 40, injures dozens https://t.co/VsCzZNNZzE pic.twitter.com/0cSNX3LJjW — Reuters World مزید پڑھیں

چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 اساتذہ سمیت 16 بچے زخمی

نان ننگ (ڈیلی اردو) چین کے جنوبی خود مختار خطے گوانگ شی ژوانگ کے شہر بائی لیو میں سہ پہر کے وقت ایک چاقو حملے کے دوران کنڈرگارٹن کے 16 بچے اور 2 اساتذہ زخمی ہو گئے۔ شہر کے محکمہ تشہیرات نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر تقریبا 2 بجے شن مزید پڑھیں

چین نے سال 2020 میں شعبہ تعلیم پر 817 ارب امریکی ڈالر خرچ کئے

بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چین نے سال 2020 میں شعبہ تعلیم پر 53 کھرب یوآن (تقریباً 817 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً 5.65 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد. و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لگ بھگ 43کھرب یوآن یا کل اخراجات کا 80 فیصد سے زیادہ سرکاری بجٹ کے اخراجات مزید پڑھیں

کورونا وائرس: پاکستان میں کیمبرج سمیت تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت تعلیم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 18 مزید پڑھیں

افغانستان: کنڑ گورنر ہاؤس میں مقابلہ حسن قرأت کی تقریب پر راکٹ حملہ، 14 طلبا سمیت 16 افراد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں مقابلہ حسن قرأت کی تقریب میں راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے کنڑ کے گورنر ہاؤس میں طلبا کے درمیان حسن قرأت اور قرآن کوئز کی تقریب میں نامعلوم مقام سے راکٹ مزید پڑھیں

فرانس کے یونیورسٹیوں میں مسلمان طلباء کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد

پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے فرانس میں مسلمانوں پر اب مزید نئی پابندی عائد کر دی گئی ہیں، اسلام مخالف بل کے منظر عام پر آنے کے بعد پوری دنیا میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سینیٹ نے اسلام علیحدگی بل میں ترمیم کرتے ہوئے مزید پڑھیں