نوشہرہ: 13 سالہ شاگرد سے زیادتی کی کوشش کرنے والا قاری وسیم سجاد گرفتار

نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شیرین کوٹھے کے رہائشی (م) نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا مدرسہ میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے، گزشتہ مزید پڑھیں

مانسہرہ: مدرسے کے بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے میچ کرگیا

مانسہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو/اے پی پی) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کر گیا ہے۔ یہ میڈیکل ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے کرایا گیا ہے جس میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری خبر مزید پڑھیں

گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچے سے مدرسہ میں زیادتی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں ملزم سجاول نے 6 سالہ فیضان کو مدرسہ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچے کو طبی مزید پڑھیں

گذشتہ 5 سالوں میں 466 پی آئی اے ملازمین جعلی ڈگری یافتہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 466 ملازمین، جعلی ڈگریاں اور تعلیمی سندوں کو نیشنل  کیریئر میں جمع کراتے رہے۔ وزارت ایوی ایشن نے جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات سینٹ سیکریٹری کو بھجوا دی ہیں۔ تفصیلات میں ایوی مزید پڑھیں

پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے پہلے خواجہ سرا نے عالمی اعزاز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا خواجہ سرا عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، خواجہ سرا نایاب علی کو عالمی ایوارڈ دی گالاز 8 فروری کو دیا جائے گا۔ دی گالاز ایوارڈ کی تقریب مزید پڑھیں

امریکا نے ایرانی طالبعلم کو ملک بدر کردیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے عدالتی حکم کے باوجود بوسٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایرانی طالب علم کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے ایرانی طالب علم کو ملک بدر کردیا، 24 سالہ محمد شہاب حسین عابدی بوسٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے اور امریکی سول لبرٹیز یونین مزید پڑھیں

قبائلی اضلاع کے طلبا کیلئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں نشستیں ڈبل کردی گئیں

پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورنے صوبائی حکومت اور پاکستان میڈیکل کونسل (سابقہ پی ایم ڈی سی) اسلام آباد کی منظوری سے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی مخصوص نشستیں ڈبل ہونے کے بعد ان اضافی شدہ نشستوں پر سیشن 2019-20 کے لیے پلیسمنٹ کے شیڈول کا اعلان مزید پڑھیں

سوات: ریگولیٹری اتھارٹی کی ناقص کارکردگی، غیرمعیاری تعلیمی اداروں میں اضافہ

سوات ( تحقیقی رپورٹ: عدنان باچا) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیکڑوں کی تعداد میں مشرومز گروتھ سکولوں کے ناقص معیار تعلیم سے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ پرائویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی غیر تسلی بخش کارکردگی سے مزید پڑھیں

پنجاب کی 7 نجی جامعات کے ذیلی کیمپس بند، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پنجاب کی سات نجی جامعات کے ذیلی کیمپس بند کردئیے جائیں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے احکامات جاری کردئیے۔ جامعات کو داخلوں سے بھی روک دیا گیا۔ ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق صوبے کی سات بڑی نجی جامعات کے ذیلی کیمپسز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس مزید پڑھیں

قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

ہنگو (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ شہید طالب علم اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر خودکش دھماکے کو ناکام بناکر اپنی جان کا نزرانہ پیش مزید پڑھیں