پاراچنار: قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے دس ملین روپے مختص کئے ہیں، شمس الحسن

پاراچنار (محمد صادق) پلاننگ آفیسر محکمہ صحت خیبر پختونخوا شمس الحسن نے کہا ہے کہ صوبے میں ضم ہونے والے ہسپتالوں کے لیے حکومت نے اس سال دس بلین روپے بجٹ مختص کیا ہے۔ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور عملے کی کمی دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔    پلاننگ آفیسر محکمہ صحت مزید پڑھیں

میکسیکو: ہسپتال میں دھماکا، 14 افراد زخمی

میکسیکو (ڈیلی اردو) شمالی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں واقع ایک ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا” وینوستیانو کارانزا ضلع میں واقع ایک ہسپتال میں ہوئے دھماکے کی مزید پڑھیں

لاہور: وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد

لاہور (ڈیلی اردو) وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عرفان پر گزشتہ سال ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے ساتھ مل کر سنیل نامی شہری کو تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید پڑھیں

لندن: ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ بن گیا، برطانوی سرجن نے زہر خوانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ مزید پڑھیں

پی آئی سی پر حملہ: پولیس کا وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کے گھر پر چھاپہ

لاہور (ڈیلی اردو) پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ دو روز قبل لاہور میں دل کے ہسپتال پر ہونے والے وکلاء کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان بھی پیش پیش تھے۔ مزید پڑھیں

ہسپتال پر حملہ کیس: گرفتار 46 وکلا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے الزام میں گرفتار 46 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ لاہور کے تھانہ شادمان میں وکلا کے خلاف پی آئی سی واقعے کے 2 مقدمات درج کئے تھے جن میں سے ایک میں ڈاکٹر مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا سے مزید 4 پولیو کیسز سامنے آگئے، تعداد 72 تک پہنچ گئی

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز مزید 4 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ ضلع لکی مروت سے 3 اور ضلع ٹانک سے ایک متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز مزید پڑھیں

ہسپتال پر حملہ: وکلا کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 2 مقدمات درج، 7 مریض جاں بحق

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد شادمان پولیس نے تعزیراتِ پاکستان اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کے خلاف رات گئے دو مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی سی پر حملہ آور 250 وکلا کے مزید پڑھیں

ہسپتال پر وکلاء کا حملہ: واقعے میں ملوث لاہور بار کونسل کے صدر سمیت 40 سے زائد ملزمان گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بولنے والے وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے مزید پڑھیں

وکلا، ڈاکٹرز کشیدگی: لاہور میں رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) میں وکیلوں کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر مزید پڑھیں