نئی دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی، حالات کشیدہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے مسلم کش فسادات میں شہدا کی تعداد 38 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ نئی مزید پڑھیں

دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی تاہم دفاع وطن کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے جب کہ بھارت اندرونی شورش سے توجہ ہٹانے کے لیے کھیل کھیل رہا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج مزید پڑھیں

کورونا وائرس: بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند، امتحانات ملتوی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری مزید پڑھیں

امریکا نے پاکستان میں بننے والے سوشل میڈیا قوانین پر سخت تشویش کا اظہار کردیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قواعد و ضوابط پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اظہار رائے کی آزادی اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے دھچکا ہو سکتے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں جنوبی ایشیا مزید پڑھیں

کورونا وائرس: سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے افراد کو عارضی طور پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت مزید پڑھیں

دہلی میں کشیدہ صورتحال کا دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہو چکی، کشیدہ صورتحال کا دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے مزید پڑھیں

کرم: پاراچنار میں ٹڈی دل کا بڑا حملہ، فصلوں کو شدید نقصان پہنچا

پاراچنار (محمد صادق) ٹڈی دل نے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار سمیت ضلع کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ کردیا ہے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا دیا ہے۔ کسانوں اور زمینداروں کے مطابق ٹڈی دل نے ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت ضلع کے مختلف دیہات سمیت مہورہ، احمد زئی، زیڑان، مزید پڑھیں

پاکستان میں کررونا وائرس  کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کررونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کردی۔ کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا لنک ایران کے ساتھ ہے ، مشیر برائے صحت کے مطابق  کررونا وائرس قم شہر میں بہت تیزی سے پھیلا ہے۔ مزید پڑھیں

بھارت: دلی میں مسلم کش فسادات چوتھے روز بھی جاری، 27 شہید، 200 سے زائد زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کا دارالحکومت نئی دلی میں مسلم کش فسادات مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے اور کرفیو کا نفاذ بھی بے سود رہا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے فوج طلب کرلی۔ فائرنگ اور بہیمانہ تشدد سے 27 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی مزید پڑھیں

معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

پشاور (ڈیلی اردو) معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں۔ وہ تقریباً دو مہینے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہیں۔ معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں انتقال کر گئیں۔ ماہ جبین تقریباً دو مہینے ایل آر ایچ کے انتہائی نگہداشت وارڈ مزید پڑھیں