ہم جان دے سکتے ہیں، جارحیت ہرگز قبول نہیں کر سکتے، یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (ڈیلی اردو/وی او اے) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس تین ہفتوں سے یوکرین پر بم حملے کر رہا ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ” جارح روس ہماری جرات اور انسانی اقدار کا امتحان لے رہا ہے’۔ بقول ان کے، مزید پڑھیں

ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں ایران پر مغربی طاقتوں کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس ہفتے ایسے مزید پڑھیں

یمن میں ڈیرھ لاکھ سے زائد افراد کو قحط سالی کا سامنا

جینوا (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوام متحدہ کی درجن بھر سے زیادہ ایجنسیوں اور بین الاقوامی امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ یمن میں 2022 کے دوسرے نصف حصے میں ایک لاکھ 61 ہزار افراد کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اندازہ موجودہ اعداد و شمار سے پانچ گنا مزید پڑھیں

امریکا میں افغان سفارت خانہ اور قونصل خانے بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) افغان سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ اور دو قونصل خانے 23 مارچ سے بند کر دیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام پیر کے روز افغان سفارت کاروں سے ملے تاکہ انہیں تین افغان سفارتی دفاتر کو بند کیے جانے کے بارے مزید پڑھیں

میانمار فوج جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں واضح طور پر ملوث ہیں، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اقوام متحدہ نے میانمار میں گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد انسانی حقوق کے حوالے سے پہلی جامع رپورٹ شائع کی ہے۔ فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں انسانی زندگی کی شرمناک توہین اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واضح شواہد ملے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مزید پڑھیں

مہاجرین کو یورپ اسمگل کرنے کے تین خطرناک ترین راستے

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ہر سال ہزاروں افریقی مہاجرین یورپ کے خطرناک سفر پر روانہ ہوتے ہیں اور ان میں سے بے شمار راستے میں ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اب اسمگلروں نے ان مہاجرین کو تیسرے راستے یعنی کنیری جزائر سے یورپ پہنچانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ افریقی براعظم کے کنیری جزائر مزید پڑھیں

بھارت: حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں، کرناٹک ہائیکورٹ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی ریاست کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب تنازع پر منگل کو مسلم طالبات کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اپنےفیصلے میں قرار دیا ہے کہ حجاب پہننا مذہبِ اسلام کا لازمی جزو نہیں ہے۔ چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 25 فروری مزید پڑھیں

اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک

غزہ + نابلس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر فائرنگ کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں مزید 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی ایلچی کے دورے کے تناظر میں یہ ہلاکت مزید پڑھیں

یورپی یونین نے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کردیا

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ یمن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام پر حملوں کے تناظر میں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل مزید پڑھیں

یوکرین جنگ کی رپورٹنگ کرنیوالے مزید دو صحافی ہلاک

کیف (ڈیلی اردو/وی او اے/نیوز ایجنسیاں) امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ادارے کے لیے کام کرنے والے کیمرہ مین پئیر زاکرزوسکی یوکرین میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ زاکرزوسکی کی عمر 55 برس تھی اور وہ فاکس نیوز کے نامہ نگار بینجمین ہال کے ساتھ زخمی ہوئے تھے۔ ان مزید پڑھیں